ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عالمی مفکر کی فہرست میں شامل ہونے پر مودی نے سشما کو دی مبارکباد

عالمی مفکر کی فہرست میں شامل ہونے پر مودی نے سشما کو دی مبارکباد

Wed, 14 Dec 2016 23:04:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) فارین پالیسی میگزین کی جانب سے تیار کی گئی ’گلوبل تھینکرس آف 2016‘فہرست میں وزیر خارجہ سشما سوراج کا نام شامل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج انہیں مبارک باد دی۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار رہیں ہلیری کلنٹن، اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون، جرمنی کی چانسلر انجیلا مریکل اور امریکی اٹارنی جنرل لاریٹا لنچ سمیت کئی دیگر لیڈروں کے ساتھ سشما کو فیصلے لینے والوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔مودی نے ٹوئٹ کیا، ہماری محنتی وزیر خارجہ سشما سوراج کوفارن پالیسی گلوبل تھینکرس لسٹ 2016کا حصہ بنتے دیکھ کر بہت فخر ہو رہا ہے، مبارک ہو!وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بھی ٹوئٹ کیا،سفارت کاری کے اپنے خصوصی برانڈ کی ایک اور منظوری حاصل کرنے والی وزیر خارجہ سشما سوراج کی قیادت پر وزارت خارجہ کو فخر ہے۔میگزین نے ٹوئٹر سفارت کاری کے انوکھے برانڈ کو عام کرنے کے لیے سشما کی تعریف کی ہے۔فارن پالیسی نے کہا کہ یمن سے ہندوستانیوں کو محفوظ نکالنے سے لے کر کھو چکے پاسپورٹ کے بدلے نیا پاسپورٹ دلانے میں مدد کرنے تک سشما نے ٹوئٹر کو انتہائی سرگرمی سے استعمال کر اپنے لیے ’دی کامن ٹوئیپلس لیڈر‘کا نام کمایا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم لوگوں کو ٹوئیپل کہا جاتا ہے۔
 


Share: